ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا
Web Desk
13 November 2026
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ماسکو میں منعقدہ دوسرے بین الاقوامی یوریشیائی فلم ایوارڈز ’’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ (Diamond Butterfly) میں پاکستان کی شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب میں مختلف ممالک کے فنکاروں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کی بڑی تعداد میں شمولیت بین الاقوامی ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ماسکو میں منعقدہ ’’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ فلم ایوارڈز کی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ اس عالمی فلم ایوارڈ میں پاکستان کی دو فلمیں ’’میرا لیاری‘‘ اور ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ حصہ لے رہی ہیں، تو اس حوالے سے ماریہ زخارووا نے کہا کہ وہ آج خود بھی اس رنگا رنگ تقریب میں شریک ہیں، جہاں مختلف ممالک کی فلموں اور فنکاروں کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور اس میں پاکستان کی نمائندگی بھی شامل ہے۔
روسی ترجمان نے مزید کہا کہ انہیں ابھی حتمی نتائج کا علم نہیں کہ کون کامیاب ہوگا، تاہم انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ اس عالمی پلیٹ فارم پر مختلف ممالک کی بھرپور نمائندگی موجود ہے۔ ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ میں دنیا بھر کے فنکار، ہدایت کار اور اداکار شریک ہیں، جن میں سے بعض پہلے ہی عالمی سطح پر شہرت حاصل کر چکے ہیں جبکہ نئے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو بھی اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع مل رہا ہے۔
پاکستانی نامزدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے ماریہ زخارووا نے کہا کہ انہیں علم ہے کہ پاکستان کے ایک نمائندے کو ایک کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ دیگر کیٹیگریز میں بھی پاکستانی نامزدگیاں موجود ہوں، جن کی مزید تفصیلات وہ دیکھیں گی۔ واضح رہے کہ ماسکو میں ہونے والے ان دوسرے بین الاقوامی یوریشیائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی دو فلمیں ’’میرا لیاری‘‘ اور ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ باضابطہ طور پر نامزد کی گئی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
14 November 2026
لاہور: شاہی قلعے کا اکبری دروازہ دو صدیوں بعد عوام کیلئے کھولنے کی تیار، بحالی مکمل
14 November 2026
امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع
14 November 2026
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع
14 November 2026
ایران کا دشمنوں کیخلاف طاقتور اور دردناک فوجی کارروائیوں کا اعلان
14 November 2026
ابوظہبی میں ایک کروڑ 40 لاکھ درہم کے زیورات کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
14 November 2026
شارجہ بک فیئر میں عمانی حلوہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
14 November 2026
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
14 November 2026