LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اظہارِ دلچسپی اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اردوان

46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

Web Desk

11 November 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود تھے، جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نشانہ بازوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ 7 اکتوبر سے 11 نومبر تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 1500 سے زائد نشانہ بازوں اور مسلح افواج سمیت صوبائی ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں چوتھی انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے اپنے نام کی۔ اس موقع پر فوجی نشانہ بازی کا اعلیٰ ترین اعزاز ‘ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی’ پنجاب رجمنٹ کے حوالدار فضل الرحمان کو دیا گیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نشانہ بازوں کی مہارت کو سراہتے ہوئے چھوٹے ہتھیاروں کی درست نشانے بازی کو بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ قرار دیا۔