عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
Web Desk
11 November 2026
ترجمان مسلم لیگ مصطفیٰ ملک نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب انہیں آئینہ دکھایا گیا تو وہ برا مان گئیں اور چوہدری سالک حسین کے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے ذاتی حملوں پر اتر آئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب عظمیٰ بخاری میاں نواز شریف کو ’را‘ کا ایجنٹ قرار دے رہی تھیں، اس وقت ان کا ضمیر کہاں تھا؟ ترجمان نے کہا کہ سارا پاکستان جانتا ہے بدزبانی میں عظمیٰ بخاری کا کوئی ثانی نہیں، لیکن خاتون ہونے کے ناطے وہ بہرحال قابلِ احترام ہیں، ورنہ کسی بھی جواب پر وہ ’وومن کارڈ‘ لے آئیں گی۔ مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں بدلنا سیاسی کمزوری کا ثبوت ہے، بے بنیاد الزامات کے باوجود چوہدری سالک حسین نے ہمیشہ تہذیب اور شائستگی کا دامن تھامے رکھا۔
متعلقہ عنوانات
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026
خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
11 November 2026
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
11 November 2026
ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
11 November 2026
مولانا فضل الرحمٰن کے سیکرٹری مفتی ابرار کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ درج، جے یو آئی کی شدید مذمت
11 November 2026