سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اظہارِ دلچسپی
Web Desk
11 November 2026
سعودی عرب نے بلوچستان میں معدنیات، زراعت اور توانائی سمیت مختلف منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو سعودی عرب میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی قیادت میں 10 رکنی وفد سے ملاقات کی، جہاں سعودی وفد کو تیار منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سعودی وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام اداروں کو تعاون کو عملی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں گے، جبکہ سعودی سرمایہ کاری سے صوبے میں روزگار، معاشی سرگرمیوں اور بیرونی سرمایے کی فراہمی یقینی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026
خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
11 November 2026
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
11 November 2026
ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
11 November 2026