LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اظہارِ دلچسپی اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اردوان

موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اردوان

Web Desk

11 November 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت گلوبل وارمنگ، حیاتیاتی تنوع میں کمی، غذائی عدم تحفظ اور شدید موسمیاتی واقعات جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انطالیہ میں کوپ 31 (COP31) سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جنگ میں اہم موڑ ثابت ہوگی، کیونکہ شدید موسمیاتی اثرات سے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ماحولیاتی نقصان سے متاثرہ غریب ممالک کی مالی و تکنیکی مدد کو یقینی بنایا جائے، اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے محض بیانات کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ ترکیہ نے قابلِ تجدید توانائی اور کاربن کے اخراج میں کمی کے اہداف بڑھا دیے ہیں اور وہ ماحولیاتی انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے عالمی سطح پر اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔