موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند
Web Desk
10 November 2026
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی لہر کے باعث موٹروے ایم فور (M-4) کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق اس بندش کا بنیادی مقصد مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن نے شہریوں کو دھند کے ایام میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر کے لیے بالخصوص صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات منتخب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے ڈرائیورز پر زور دیا ہے کہ دورانِ سفر گاڑی کی رفتار دھیمی رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، لین کی سخت پابندی کریں اور فوگ لائٹس کے استعمال کے ساتھ ساتھ ہیڈ لائٹس و وائپرز کو درست حالت میں رکھیں۔
متعلقہ عنوانات
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026
خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
11 November 2026
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
11 November 2026
ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
11 November 2026