تین سال میں سندھ حکومت نے 10 لاکھ گھر بنا کر تاریخ رقم کردی: بلاول بھٹو
Web Desk
10 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 3 سال کے قلیل عرصے میں 10 لاکھ گھر بنا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی بحران اور تاریخی مہنگائی کے دور میں عوام کو سیاسی محاذ آرائی، نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں بلکہ اپنے مسائل کا حل چاہیے۔ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ 1970ء کے بعد زمین کی منتقلی کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے جس میں نہ صرف بے گھر افراد کو چھت فراہم کی گئی بلکہ دیہی خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق بھی دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود عالمی بینک نے سندھ حکومت پر اعتماد کیا جسے صوبائی حکومت نے پورا کر دکھایا۔ پی پی پی چیئرمین نے اعادہ کیا کہ 10 لاکھ گھروں کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف بھی حاصل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026
خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
11 November 2026
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
11 November 2026
ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
11 November 2026