پاکستان کا تجارتی خسارہ 16 فیصد اضافے سے 14.6 ارب ڈالر ہو گیا
Web Desk
7 November 2026
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 14.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 12.6 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (ادارہ شماریات) کی دستاویزات کے مطابق، اکتوبر 2026 میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 19.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ ستمبر 2026 کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران خسارہ مزید 10.3 فیصد بڑھ گیا۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر 2026 میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 2.93 ارب ڈالر رہیں جس میں سالانہ بنیادوں پر 2.2 فیصد اضافہ ہوا، لیکن اس کے برعکس درآمدات میں 12 فیصد کے بڑے اضافے کے باعث مجموعی درآمدی حجم 6.8 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔
اس نابرابری کے نتیجے میں محض اکتوبر کے ایک ماہ کے اندر ہی قومی تجارتی خسارہ 3.87 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2026 کے دوران برآمدات میں محض 0.2 فیصد کی معمولی بہتری دیکھی گئی، تاہم درآمدات کے گراف میں نمایاں اضافے نے تجارتی خسارے کے دباؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور
8 November 2026
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
8 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے
8 November 2026
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
8 November 2026
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026