LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں 30 روزہ قومی جشن کا آغاز، اماراتی پرچم، ثقافت اور ورثے کے رنگ نمایاں ہوں گے امارات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے سالانہ حکومتی مقابلہ شروع ایران کے جزیرہ قشم اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں شدید دھماکوں کی اطلاعات کراچی میں گاڑی میں سوار افراد کی فیملی سے بدتمیزی، وحشیانہ تشدد آپریشن الفارس الشهم 3 کے تحت 343 ٹن انسانی امداد امارات سے غزہ روانہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں بات چیت تیز ہو گئی: ایرانی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کسی طویل جنگ میں دھکیلنے کے سخت خلاف ہیں، جے ڈی وینس ایپک سربراہی اجلاس میں صدر پوتن اور شی جن پنگ کی ملاقات کی تیاریاں جاری، کریملن مغربی ممالک زوال کا شکار، روس کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں: سرگئی شوئیگو ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا چارج سنبھال لیا حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے مریم نواز کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 7 اور 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی: بیرسٹر سلمان صفدر ڈیزل 7 روپے 76 پیسے اور پٹرول 3 روپے 40 پیسے فی لٹر سستا مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا سے مذاکرات کیلئے حکومت کو خصوصی اختیارات دے دیے

پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.61 فیصد تک پہنچ گئی

Web Desk

2 November 2026

پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 1.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 9.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریاتِ پاکستان کے مطابق، اکتوبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2026 کے دوران مہنگائی میں 9.61 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 10.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 0.81 فیصد بڑھی جبکہ دیہی علاقوں میں اس کا تناسب زیادہ یعنی 1.49 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران بالخصوص غذائی اشیاء کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2.26 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران مرغی کا گوشت 19.38 فیصد، دال چنا 9.17 فیصد، گندم 9.01 فیصد اور آٹا 7.54 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ تازہ سبزیوں کی قیمتوں میں 6.55 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 5.72 فیصد اور دال ماش میں 5.54 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی، جن میں ٹماٹر کی قیمت میں 31.63 فیصد، پیاز میں 4.23 فیصد، آلو میں 4.04 فیصد اور چینی کی قیمت میں 2.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اداره شماریات کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مہنگائی 1.79 فیصد بڑھی، جبکہ رہائش، بجلی، گیس اور ایندھن کے اخراجات میں مجموعی طور پر 0.25 فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران مائع ہائیڈروکاربنز کی قیمتوں میں 8.39 فیصد، موٹر فیول میں 3 فیصد، کاٹن کے کپڑوں میں 1.22 فیصد، مکان کے کرایوں میں 0.94 فیصد اور ادویات کی قیمتوں میں 0.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم اس کے برعکس، اکتوبر میں متفرق اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں 0.71 فیصد جبکہ بجلی کے نرخوں میں 3.31 فیصد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے