LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی تحریک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے: مصطفیٰ کمال

Web Desk

26 October 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس (نئے صوبوں) کے قیام کی تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور یہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان میں نئے شعبہ جات و صوبائی یونٹس کے قیام کا مطالبات زور پکڑ چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند دنوں میں کراچی کے مرکزی شاہراہ ‘شاہراہِ فیصل’ پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا عوام السناسی اجتماع منعقد کیا جائے گا جو نئے انتظامی یونٹس کے حق میں حتمی فیصلہ سنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس فراہم کرنے کے باوجود پینے کے صاف پانی، بجلی، جدید پبلک ٹرانسپورٹ، اسپتالوں اور معیاری تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

اجلاس سے ایم کیو ایم رہنما انیس قائم خانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن نڈر ہے اور انہیں اس عوامی و انتظامی تحریک کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اب تسلیم کرنا ہوگا کہ موجودہ فرسودہ نظام اور موجودہ صوبائی ڈھانچے کے ساتھ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، لہٰذا بنیادی مسائل کے حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔