روس پر نئی پابندیاں معطل، ایران میں بات کرنے کیلئے کوئی نہیں بچا: ٹرمپ
Web Desk
17 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر نئی عائد کی جانے والی کڑی معاشی پابندیوں کے منصوبے کا بڑا حصہ معطل کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قیادت ختم ہو چکی ہے اور اب وہاں بات چیت کے لیے کوئی نمائندہ نہیں بچا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے پر مشتمل ’لنڈسے گراہم ایکٹ‘ کے تحت پابندیوں کی معطلی کا فیصلہ صدر ٹرمپ کے روس کے حوالے سے نسبتاً نرم رویے کا عکاس ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حال ہی میں روس سے ڈیزل خریدنے پر اتفاق کیا تھا۔
ریاست جارجیا میں وسط مدتی انتخابات کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کو ایک ’فوجی مشق‘ قرار دیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ جاری معرکہ جلد ختم ہو جائے گا۔ اپنے مخصوص اور جارحانہ اندازِ گفتگو میں امریکی صدر نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ اگر وہ ’آبنائے ہرمز‘ کا نام تبدیل کر کے ’آبنائے ٹرمپ‘ رکھ دیں تو عرب ممالک کو کیسا محسوس ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
22 November 2026