اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
Web Desk
13 October 2026
اردن نے سعودی عرب کے ایئرپورٹس اور شہری تنصیبات پر یمن کی حوثی ملیشیا کے حالیہ دہشت گردانہ ڈرون و میزائل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مملکت کے ساتھ کامل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
اردنی وزارتِ خارجہ و امورِ تارکینِ وطن کی جانب سے جاری کردہ رسمی اعلامیے میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اردن نے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور خطے کے استحکام کے لیے ایک خطرناک پیش رفت ہیں۔
اردنی حکومت نے واضح کیا کہ وہ سعودی عرب کی سیکیورٹی اور خود مختاری کے دفاع، شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ اور قومی اثاثوں کی سلامتی کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات اور فیصلوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اردنی وزارتِ خارجہ نے حوثی حملوں میں جاں بحق ہونے والے رہائشی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026