ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
Web Desk
13 October 2026
سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے کی کوششوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ہوائی اڈوں پر حملہ کرنا دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین کی سلامتی کو براہِ راست خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
ایک بیان میں سعودی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس وقت مملکت کے تمام ایئرپورٹس عمرہ زائرین اور مسافروں کی آمد و رفت سے بھرے ہوئے ہیں، اور ایسی صورتحال میں شہریوں، زائرین اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کا تحفظ سعودی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
سلمان الدوسری نے مزید واضح کیا کہ سعودی عرب ہر قسم کے ڈرون اور بیلسٹک میزائل خطرات سے نمٹنے کی بہترین دفاعی و فوجی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت میں تمام تر سرگرمیاں اور عام زندگی حسبِ معمول جاری و ساری ہے، اور سعودیہ کا تعمیر و ترقی، اقتصادی پیش رفت اور سیکیورٹی کا سفر کسی بھی شرپسندی سے متاثر ہوئے بغیر پوری قوت سے جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026