سعودی مفتی اعظم کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
Web Desk
13 October 2026
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے کی جانے والی حالیہ پیش قدمی اور حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مفتی اعظم نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا اور معصوم انسانی جانوں کا ضیاع عظیم اور ناقابلِ معافی گناہ و جرائم میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص مقدس ترین مقامات یعنی مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے زائرین و عمرہ زائرین کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا اور انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کرنا ایک انتہائی قبیح اور نا قابلِ برداشت جرم ہے۔
شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین، ان کے زائرین اور مسلم امہ کے مقدسات کو نقصان پہنچانے والوں کا انجام روزِ اول سے ہلاکت، تباہی اور دردناک عاقبت ہی رہا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے دفاع اور شہریوں کی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026