پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
Web Desk
12 October 2026
پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل چار ملکی ‘آر فور (R4) گروپ’ نے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مملکت سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے جاری مسلح اور میزائل حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آر فور گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اعلامیے میں حوثی ملیشیا کے ان حملوں کو مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کھلا حملہ قرار دیا گیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ حملے علاقائی سلامتی، استحکام اور معصوم شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک براہِ راست اور سنگین خطرہ ہیں، اور اس قسم کی خطرناک اشتعال انگیزی کو کسی بھی بہانے یا منطق سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ آر فور گروپ نے سعودی عرب کے ساتھ کامل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کے سرچشموں کا تدارک کرنے اور اپنے دفاع کے لیے سعودی عرب کے تمام جائز اور حتمی اقدامات کی مکمل حمایت کی جاتی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی اقدامات اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں، اور چاروں ممالک حوثی ملیشیا سے ان حملوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026