تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اُڑا کر تاریخ رقم کردی؛ دلچسپ ویڈیو وائرل
Web Desk
10 October 2026
تھائی لینڈ کی 48 سالہ ملکہ سوتھیدا (Queen Suthida) نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار اکیلے سویڈن میں تیار کردہ جدید ترین جنگی طیارہ اڑا کر ایک نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تھائی شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق ملکہ نے جنوبی صوبے سورات تھانی کے فوجی فضائی اڈے سے سویڈش ساختہ “جے اے ایس 39 سی گریپن” (JAS 39 C Gripen) جنگی طیارے کی اکیلے پرواز کی۔
یہ ایک سنگل سیٹر (ایک نشست والا) جنگی طیارہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ پرواز کے دوران کاک پٹ میں ملکہ کے علاوہ کوئی دوسرا پائلٹ یا مسافر موجود نہیں تھا۔ اس تاریخی موقع پر ملکہ کے شوہر اور تھائی لینڈ کے بادشاہ بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے اس منظر کا مشاہدہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بڑی کامیابی سے قبل ملکہ سوتھیدا نے کئی ہفتوں تک فلائٹ سمیلیٹر پر سخت تربیت حاصل کی اور ٹو سیٹر گریپن طیارے میں لگ بھگ 10 گھنٹے پرواز کی مشق کی۔ اس کارنامے کے ساتھ وہ تھائی لینڈ کی پہلی خاتون گریپن پائلٹ بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ملکہ سوتھیدا ماضی میں تھائی ایئرویز میں بطور فضائی میزبان (Flight Attendant) بھی فرائض انجام دے چکی ہیں، جبکہ انہوں نے 2010 میں باقاعدہ پائلٹ کی تربیت کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ مجموعی طور پر تقریباً 1,190 گھنٹے پرواز کا تجربہ حاصل کر چکی ہیں۔ وہ اپنے شاہی دوروں کے دوران بھی باقاعدگی سے معاون پائلٹ (Co-pilot) کے طور پر فرائض سر انجام دیتی رہی ہیں، جن میں 2025 میں بھوٹان کے مشکل ترین پارو ہوائی اڈے پر لینڈنگ بھی شامل ہے۔ پرواز کی کامیابی پر تھائی بادشاہ نے ملکہ کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے بائیں بازو پر “گریپن آرڈر” کا سنہری نشان س سجایا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026