نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
Web Desk
9 October 2026
نیپال کے وسطی سیاحتی علاقے پوکھرا میں ایک دلدوز حادثے کے نتیجے میں اسکول بس کھائی میں جا گری، جس کے باعث 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ نیپالی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کاسکی ضلع پولیس دفتر کے ترجمان بیرندر پاسوان نے بتایا کہ یہ خوفناک حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب مقامی نجی اسکول کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر شاہراہ سے نیچے جا گری۔
حادثے کے وقت بس میں ڈرائیور، اسکول عملہ، طلبہ اور ایک طالب علم کے والد سمیت مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تمام افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 4 بچوں اور ایک بچے کے والد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ ہسپتال میں زیرِ علاج 14 زخمیوں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کے بریکس فیل ہونے یا ڈرائیور کی غفلت سمیت حادثے کی تمام ممکنہ وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026