LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز

خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر

Web Desk

9 October 2026

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن ایک بار پھر شدید متاثر ہوا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 42 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 68 پروازیں دو سے سات گھنٹے تک کی تاخیر کا شکار ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافروں اور خصوصاً عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 13 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی سے 10 پروازیں منسوخ اور 13 تاخیر کی زد میں آئیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے بھی 7 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔