LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم سابق امریکی میجر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت براہِ راست نشر ہوگی: پینٹاگون پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات

خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن

Web Desk

9 October 2026

خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی سالانہ نیلامی سے ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی ہے۔ چترال اور کوہستان میں ہونے والی اس نیلامی سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 11 ہزار 800 امریکی ڈالر (تقریباً 34 کروڑ پاکستانی روپے) حاصل ہوئے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 66 ہزار ڈالر (ساڑھے 7 کروڑ روپے) زیادہ ہیں۔ نیلامی کے دوران توشی ون چترال کا پرمٹ 3 لاکھ 20 ہزار 600 ڈالر، توشی ٹو کا پرمٹ 3 لاکھ 35 ہزار 600 ڈالر، گہریت گول کا پرمٹ 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر جبکہ کیگاہ کھوار کوہستان کا پرمٹ 2 لاکھ 95 ہزار 600 ڈالر میں فروخت ہوا۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اس آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کو دیا جائے گا تاکہ انہیں جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر مالی طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے، جبکہ باقی 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوگا۔