عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور
Web Desk
7 October 2026
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ایگزیکٹو بورڈ نے جنگ سے شدید متاثرہ ملک یمن کی معیشت کی بحالی، انتظامی اصلاحات اور مالیاتی استحکام کے لیے 18 ماہ کے طویل المدتی معاشی پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یمن میں جاری انسانی و معاشی بحران کے اثرات کو کم کرنا اور ملک کے مالیاتی اداروں کو تقویت فراہم کرنا ہے۔
آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس پروگرام کے تحت یمن کی مرکزی بینک کی صلاحیتوں میں اضافہ، مقامی کرنسی کا استحکام، اور معاشی اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یمن میں سالہا سال کی جنگ اور حوثی باغیوں کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے باعث معاشی ڈھانچہ تباہی کا شکار ہوا ہے، جس کے لیے ہنگامی اور پائیدار معاشی اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔ اس پروگرام سے یمن کو دیگر عالمی و علاقائی مالیاتی اداروں اور عطیہ دہندگان سے امداد کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026