روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا
Web Desk
7 October 2026
روس کے خطے سائبیریا کے شہر ارکوتسک (Irkutsk) میں واقع طاعون کے تحقیقی ادارے سے وابستہ 28 سالہ خاتون لیبارٹری ٹیکنیشن کی ہلاکت اور دیگر ملازمین کی علالت سے متعلق رپورٹس کے بعد عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO)، امریکہ اور یورپی یونین نے صورتحال کی حساسیت کے پیشِ نظر روس سے شفاف معلومات اور حقائق شیئر کرنے کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے، جبکہ پڑوسی ملک منگولیا نے روسی سرحد پر ہیلتھ مانیٹرنگ اور طبی نگرانی کے اقدامات سخت کر دیے ہیں।
روسی صحتِ عامہ کے ادارے ‘روس پوٹریب ناڈزور’ (Rospotrebnadzor) اور صحت حکام نے ان خبروں کو غلط معلومات قرار دیتے ہوئے طاعون کا بائیولوجیکل خطرہ رد کر دیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق متوفیہ خاتون کی موت کسی خطرناک جراثیم کی برآمدگی کے بجائے ‘غیر معین نوعیت کے نمونیا’ (Pneumonia of unknown etiology) سے ہوئی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ لیبارٹری ٹیسٹوں میں خطرناک وائرس یا طاعون کے جراثیم کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی دستیاب ڈاٹا کی روشنی میں ارکوتسک کے لیے خطرے کی سطح درمیانے سے کم جبکہ یورپ اور عالمی سطح کے لیے انتہائی کم قرار دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد
9 October 2026
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
9 October 2026
برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار
9 October 2026
امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے
9 October 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی
9 October 2026
حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل
9 October 2026
یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
9 October 2026
امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام
9 October 2026