سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
Web Desk
7 October 2026
سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں غیر ملکی شہریوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق صوبہ عسیر کے ابہا ایئرپورٹ پر حملے کے دوران مراکش اور الجزائر کی 2 خواتین جاں بحق جبکہ بنگلہ دیش اور فلپائن کے شہریوں سمیت 28 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئے حملے میں سوڈانی شہری جاں بحق اور ایک پاکستانی اور 2 مصری شہریوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ حملوں سے دونوں ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔ عرب فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ریاض پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
8 October 2026
دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا
8 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی
8 October 2026
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC
8 October 2026
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026
روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
7 October 2026