LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

Web Desk

6 October 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے ساتھ ساتھ سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی کو ہتھیار بنانے کی کوششوں سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر انتونیو گوتریس نے پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی میزبانی اور عالمی امن مشنز میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ میں ایک خصوصی مقام ہے۔ سیکرٹری جنرل نے امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی قابلِ اعتماد حیثیت کا مظہر قرار دیا، جبکہ فلسطینی عوام کے حقوق اور غزہ میں فوری امن منصوبے پر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔