سائبیریا میں سائنسی تجربہ گاہ میں خاتون محقق کی ہلاکت، علاقے میں شدید خوف و ہراس
Web Desk
5 October 2026
سائبیریا کی ایک انتہائی حساس سائنسی لیبارٹری میں 28 سالہ خاتون محقق داریا شوپیلووا (Darya Shopilova) کی ناگہانی ہلاکت کے بعد خطے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جس کے نتیجے میں حکام نے بڑے پیمانے پر قرنطینہ نافذ کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 2 اکتوبر 2026ء کو انتقال کرنے والی سائنس دان نے موت سے قبل ہسپتال کے عملے کو بتایا تھا کہ لیبارٹری میں تحقیق کے دوران ان سے ایک ٹیسٹ ٹیوب ٹوٹ گئی تھی، جس میں طاعون (Plaque) کا انتہائی خطرناک اور زندہ حیاتیاتی نمونہ موجود تھا۔
اگرچہ روسی محکمہ صحت نے باضابطہ طور پر طاعون کی تصدیق کرنے کے بجائے اسے “غیر معمولی اور نامعلوم قسم کا نمونیا” قرار دیا ہے، تاہم مقامی سطح پر ہنگامی احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔ وائرس یا بافتوں کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خاتون کے قریبی ساتھیوں اور طبی عملے سمیت 200 سے زائد افراد کو فوری طور پر قرنطینہ (Quarantine) کر کے طبی نگرانی میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قریبی صنعتی و ایلومینیم پلانٹس کے ملازمین کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) اور امریکی صحت کے حکام نے ممکنہ وبائی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس واقعے کی قریبی نگرانی شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
7 October 2026
مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی
7 October 2026
خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026