اسرائیل کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی زخمی
Web Desk
5 October 2026
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج کی تازہ فائرنگ، ڈرون حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں مزید 6 فلسطینی شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق شمال مغربی غزہ کے علاقے ’السودانیہ‘ میں اسرائیلی بحری جہازوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی، جبکہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغربی علاقے ’المواصی‘ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شہری اور ناصر میڈیکل کمپلیکس کے قریب مزید چار افراد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی طبی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ بھر سے مختلف ہسپتالوں میں 6 مزید شہادتیں اور 26 زخمی منتقل کیے گئے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت اور جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 74,243 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 175,232 ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026