LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی

سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

Web Desk

5 October 2026

سعودی عرب نے غیر متوقع فیصلہ کرتے ہوئے نومبر 2026ء کے لیے ایشیائی مارکیٹ کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ اس بڑی تخفیف کے بعد ایشیا کے لیے سعودی خام تیل کے ریٹس چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔ اس کے برعکس، سعودی آرامکو نے شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کے لیے تیل کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ مقرر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی قومی آئل کمپنی ‘آرامکو’ نے نومبر کے لیے ایشیا کے خریداروں کے لیے اپنے مرکزی ‘عرب لائٹ’ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت (OSP) عمان اور دبئی کے اوسط بینچ مارک سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے، جو کہ اکتوبر کے مقابلے میں مزید 3 ڈالر کی کمی ظاہر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ آرامکو نے دیگر گریڈز جیسے ‘عرب میڈیم’ اور ‘عرب ہیوی’ کی ایشیائی قیمتوں میں بھی 5 ڈالر فی بیرل کی ڈسکاؤنٹ کٹوتی کی ہے۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں اور ایشیائی ریفائنریز کے لیے یہ اقدام انتہائی غیر متوقع ثابت ہوا ہے، جہاں بحری سفر کے لاجسٹک اخراجات میں اضافے کے باعث ایشیائی خریداروں کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔