LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی

آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

Web Desk

5 October 2026

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کا کہنا ہے کہ اہم عالمی تجارتی راہداری آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم سمت سے داغے گئے پروجیکٹائل (میزائل یا ڈرون) سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس پر جہاز کا عملہ قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یو کے ایم ٹی او کے جاری کردہ بیان کے مطابق فوری طور پر اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا سمندری ماحولیات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ اس واقعے سے قبل بھی آج دن کے وقت آبنائے ہرمز میں کم از کم دو دیگر تجارتی بحری جہازوں کو نامعلوم پروجیکٹائلز سے نشانہ بنائے جانے کی رپورٹس موصول ہوئی تھیں، جس سے خطے کی بحری راہداری میں کشیدگی اور خوف و ہراس کی فضا میں مزید اضافہ ہو گیا ہے