7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج
Web Desk
5 October 2026
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے 7 اکتوبر 2023ء کے حملے کو عسکری اور دفاعی سطح پر اپنی فوج کی شدید ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کو ان تاریخی ناکامیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ اپنے ایک باضابطہ بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء کا دن اسرائیلی فوج کے لیے ایک گہری اور ناقابلِ تردید ناکامی کا دن تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر کے واقعات سے متعلق فوج کی جانب سے کی جانے والی تمام اندرونی و عسکری تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور ان رپورٹس سے تباہی اور ناکامی کی حقیقی شدت کا واضح اندازہ ہوا ہے۔
لیفیٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کی غلطیوں اور ناکامیوں میں الجھنے کے بجائے ان سے حاصل ہونے والے اسباق پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری شعبے میں بنیادی اصلاحات کا فوری نفاذ اور آئندہ کے لیے سیکورٹی نظام کو مضبوط بنا کر آگے بڑھنا ہی افواج کے لیے سب سے اہم اور ضروری قدم ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
5 October 2026
یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
5 October 2026
ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
5 October 2026
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع
5 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
5 October 2026