ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
Web Desk
4 October 2026
ایران نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی سفارت کاروں کو امریکا سے نکالے جانے کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے تمام ایرانی سفارت کار اپنے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکا سے واپس روانہ ہوئے تھے۔ عباس عراقچی نے امریکی موقف کو ”جعلی سفارتی بے دخلی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بے بنیاد دعوے پر فخر کرنا کسی بھی ملک کے اعلیٰ سفارتی عہدیدار کے شایانِ شان نہیں، بلکہ یہ امریکی حکام کی سفارتی مایوسی اور شکست کا واضح اظہار ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ اس قسم کا رویہ اور دعوے اقوامِ متحدہ کے میزبان ملک کی حیثیت سے امریکا کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھی مطابقت نہیں رکھتے۔ اس سے قبل امریکی میڈیا ادارے ‘ایگزیوس’ نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے اختتام کے بعد بھی نیویارک میں موجود رہنے پر ایرانی وفد کے دو ارکان کو امریکا سے نکال دیا گیا تھا، اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
7 October 2026
مذاکرات کی پیشکش موجود، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرنا ہو گا: رانا ثناء اللہ
7 October 2026
بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر گرنے کی خبر بے بنیاد ہے: امریکی سینٹکام
7 October 2026
ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026، پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری
7 October 2026
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
7 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
7 October 2026
روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق
7 October 2026