دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
4 October 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے شہرِ قائد میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو لازمی طور پر شامل کیا جائے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کی غیرقانونی ریاست کسی صورت قبول نہیں ہے اور فلسطین و مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کو اپنی جدوجہد تیز کرنا ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور مدد کی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی
4 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا
4 October 2026
نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا
4 October 2026
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026