سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
Web Desk
4 October 2026
سعودی عرب اور یمن کی مسلح افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف مشترکہ اور وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کا تفصیلی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس عسکری منصوبے کے تحت باب المندب کے اسٹریٹجک علاقوں پر محدود کارروائیوں کے ساتھ ساتھ البیضا، مارب، تعز اور الجوف کے صوبوں میں مختلف محاذوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جائیں گے۔
منصوبے کے مطابق سعودی عرب کی نگرانی میں ایک لاکھ سے زائد یمنی فوجی زمینی پیش قدمی کریں گے، جبکہ سعودی ایئر فورس فضائی حملوں سے ان کی پیش قدمی کو کور فراہم کرے گی۔ یہ آپریشن آنے والے چند ہفتوں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس کارروائی کا بنیادی مقصد باب المندب کی آبنائے اور بحیرہ احمر کے اہم ترین تجارتی بحری راستوں کا کنٹرول حوثیوں سے واپس حاصل کرنا ہے۔ امریکا اس مشن کے لیے پہلے ہی سعودی عرب کو اہم انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہا ہے، جبکہ یورپی اور علاقائی ممالک کی جانب سے دفاعی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم ان اتحاد یوں کے براہِ راست عسکری حصے دار بننے کی توقع نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
5 October 2026
یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
5 October 2026