مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
Web Desk
4 October 2026
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) کا پورا علاقہ اسرائیل کی ملکیت ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بن گویر نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ مستقبل میں وزیر دفاع کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو وہ فلسطینی اتھارٹی کا مکمل خاتمہ کرنے اور وہاں مقیم فلسطینیوں کو جبراً دیگر علاقوں میں منتقل (ڈس پلیس) کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کریں گے۔
انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام زمین مکمل طور پر اسرائیل کی ہے اور اگر انہیں وزارتِ دفاع کا قلمدان ملتا ہے تو وہ اس خطے پر کامل اسرائیلی تسلط قائم کرنے اور فلسطینیوں کے اخراج کے ایجنڈے پر پوری توجہ مرکوز کریں گے۔ ان کے اس بیان نے مقبوضہ عرب علاقوں میں تشویش اور عالمی برادری کی جانب سے شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026