ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر
Web Desk
3 October 2026
روسی فوجی ماہر آندرے ماروچکو نے روسی وزارتِ دفاع کے اعدادوشمار کے تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر کے دوران مختلف محاذوں پر یوکرینی فوج اور غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کے مجموعی نقصانات 47 ہزار 885 اہلکاروں (ہلاک و زخمی) تک پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران یوکرینی فوج کے نقصانات میں 9 ہزار 240 کا اضافہ ہوا، اور سب سے زیادہ جانی نقصان دونیتسک کے محاذ پر اٹھانا پڑا۔ روسی ماہر کے مطابق اس دوران روس نے یوکرین کے 24 ہزار ڈرون، 310 ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں، 257 فیلڈ آرٹلری گنز اور 154 الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سمیت ہزاروں فوجی گاڑیاں اور بحری جہاز بھی تباہ کر دیے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026