LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی

جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر

Web Desk

3 October 2026

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ گروپ آف سیون (G7) ممالک کے رہنماؤں نے عالمی سطح پر ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی لانے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مربوط انداز میں کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ ریفائنریوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پالیسیوں کو مزید لچکدار بنایا جائے گا تاکہ ایندھن کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔

صدر میکرون کے مطابق، بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) کی نگرانی میں دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر آئندہ چار ماہ کے اندر سٹریٹجک ذخائر سے 100 ملین بیرل تک تیل جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ G7 ممالک ایسے تمام اقدامات سے گریز کریں گے جو اتحادی و شراکت دار ممالک کے درمیان ایندھن اور پٹرولیم مصنوعات کی آزادانہ تجارت و تبادلے میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہو