یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
Web Desk
2 October 2026
برطانیہ میں یہودی کمیونٹی کے خلاف دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو ایرانی شہریوں پر باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان—رحمان صالحی اور سلام احمدیان—شمالی انگلینڈ میں یہودیوں کے مقدس تہوار “یومِ کپور” کی شام کمیونٹی پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ ملزمان مبینہ طور پر ایران میں مقیم ایک تیسرے فریق کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔
برطانوی کاؤنٹر ٹیررزم پولیس کے سینئر کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے مانچسٹر میں یہودی برادری پر حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کر کے اس سازش کو ناکام بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر عائد الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کا سراغ لگایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026