حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج
Web Desk
2 October 2026
سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحادی افواج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں اور 4 مسلح ڈرونز کو فضائی حدود میں کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے। اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق، سعودی دفاعی نظام نے ملک کے جنوبی علاقوں خمیس مشیط اور جازان کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو بروقت ناکام بنایا। ان کے مطابق ایک بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز خمیس مشیط کی فضا میں تباہ کیے گئے جبکہ دوسرا میزائل جازان کے فضا میں تباہ کیا گیا۔
سعودی سول ڈیفنس حکام کے مطابق، فضا میں تباہ کیے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا ملبہ خمیس مشیط کے کچھ رہائشی علاقوں پر گرا، جس کے نتیجے میں عمارتوں اور چند گاڑیوں کو جزوی مالی نقصان پہنچا۔ شہری دفاعی ادارے کی امدادی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر پہنچ کر فوری طور پر امدادی اور سیکیورٹی کارروائیوں میں مصروف ہو گئیں، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026