معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف
Web Desk
2 October 2026
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ ابتدائی تحقیقات میں فلائی دبئی کی پرواز کے حادثے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فضا میں پرواز کے دوران معاون پائلٹ نے اچانک طیارے کے کپتان پر حملہ کر دیا تھا۔ دورانِ پرواز دونوں پائلٹوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد طیارے کو تبوک ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی اور دونوں کو فوری طبی امداد کے لیے تبوک کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
طبی امداد ملنے کے بعد اور حالت بہتر ہونے پر دونوں پائلٹس کو تبوک سے ابوظہبی روانہ کر دیا گیا ہے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ابوظہبی پہنچنے کے بعد حملہ کرنے والے معاون پائلٹ اور کپتان دونوں سے واقعے کے پیچھے چھپے اسباب، محرکات اور تفصیلی حقائق جاننے کے لیے مزید قانونی و تفتیشی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026
مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی
2 October 2026
اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ
2 October 2026
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
2 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026
حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج
2 October 2026
ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا
2 October 2026
ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا
2 October 2026