LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ سینٹ پیٹرزبرگ کے تاریخی بریمر ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی، 2 ہزار مربع میٹر رقبہ متاثر

پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن

Web Desk

2 October 2026

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ پوری دنیا ایرانی قوم کی بے مثال ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے اور ان کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے خطے اور عالمی سیکیورٹی کی صورتحال پر اہم گفتگو کی اور ایرانی عوام کے صابرانہ موقف کی تعریف کی۔

اپنے خطاب کے دوران صدر پوتن نے خطے کی سلامتی کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر روسی علاقے ‘کیلیننگراڈ’ (Kaliningrad) کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے دفاع میں اپنے تمام تر فوجی ذخائر اور تمام اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔ روسی صدر نے مزید واضح کیا کہ موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی حالات پیدا ہونے پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں (WMDs) کے استعمال کے امکان کو بھی مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔