نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ
Web Desk
1 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر نابلس میں سیکڑوں کی تعداد میں صیہونی آباد کاروں نے اسرائیلی عسکری تحفظ میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مقدس مزار پر حملہ کر دیا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مقامی فلسطینی رہائشیوں کو زبردستی انخلاء پر مجبور کیا، جبکہ متعدد فلسطینی مکانات کو عارضی فوجی بیرکوں میں تبدیل کر کے ان کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کر دیے تاکہ آباد کاروں کی بلا رکاوٹ نقل وحرکت یقینی بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے اس سے قبل قبلۂ اول مسجدِ اقصیٰ پر بھی دھاوا بول کر بے حرمتی کی تھی۔
دوسری جانب، غزہ کے علاقے میں شدید اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی ایک رہائشی عمارت کے ملبے سے غزا سول ڈیفنس کی ٹیموں نے 100 سے زائد شہید فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ یہ کثیر المنزلہ رہائشی عمارت اکتوبر 2023ء میں اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنی تھی اور اب جا کر ملبہ ہٹانے پر شہداء کی باقیات ملی ہیں، جن کی اجتماعی نمازِ جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026