LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار

وزیر داخلہ سندھ نے ہندو تاجر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

Web Desk

26 September 2026

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے حیدرآباد میں ہندو تاجر نریش کمار کوہستانی کے قتل اور ان کی گولیاں لگی لاش ملنے کے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ صوبائی وزیرِ داخلہ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کیس کی ہر پہلو سے مکمل، شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

ضیاء الحسن لنجار نے پولیس حکام کو جائے وقوعہ سے سائنسی اور فرانزک شواہد محفوظ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی سوراخ رساں ٹیموں کے ذریعے جلد از جلد گرفتاری کے لیے خصوصی تفتیشی اسکواڈ تشکیل دیے جائیں۔ انہوں نے کیس کی پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ہندو تاجر کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔