ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا
Web Desk
26 September 2026
حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ وفاقی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے پرائسنگ میکنزم کے تحت 28 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عوام اور ترسیل کے شعبے کو تحفیف دیتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے تحت ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ ترمیم عالمی مارکیٹ کے پلاٹس ریٹس، ایکسچینج ریٹ، پریمیم اور دیگر لاجسٹک اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے
14 November 2026
امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال
14 November 2026
برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے
14 November 2026
امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی
14 November 2026
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان
14 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026