LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار

آزاد کشمیر میں گریڈ 16 سے 22 تک ملازمین کی فلاحی گرانٹ میں اضافہ

Web Desk

26 September 2026

آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بینولنٹ فنڈ کے قواعد میں ترمیم کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر ایمپلائز بینیوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ایکٹ 1971 کی دفعہ 23 کے تحت کی جانے والی ان ترامیم کے مطابق گریڈ 16 سے 22 تک کے جریدہ (گزیٹڈ) ملازمین کے لیے الوداعی امداد اور ماہانہ فلاحی گرانٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے قواعد و ضوابط کے تحت ہر جریدہ سرکاری ملازم اپنی بنیادی تنخواہ کا 2 فیصد حصہ ماہانہ فلاحی فنڈ میں جمع کرائے گا، جس کے لیے ماہانہ کٹوتی کی زیادہ سے زیادہ حد 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ترمیم کی رو سے گریڈ 16 سے 22 کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت ایک بنیادی تنخواہ کے برابر الوداعی گرانٹ دی جائے گی، جس کے حقدار 60 سالہ کی عمر یا 25 سالہ قابلِ شمار ملازمت مکمل کرنے والے تمام ملازمین ہوں گے۔ اس کے علاوہ فلاحی فنڈ سے ملنے والی ماہانہ مالی امداد کی شرح میں بھی 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔