LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان

Web Desk

12 September 2026

مظفرآباد: آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے ریاست میں انٹرنیٹ کی مکمل اور مرحلہ وار بحالی کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو ایام کے اندر تمام اضلاع میں سروسز مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے گزشتہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے دیے گئے موقف کو درست پیرائے میں پیش نہیں کیا گیا تھا جس سے عوام میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انٹرنیٹ کی بحالی کا عمل تکنیکی اور انتظامی بنیادوں پر مرحلہ وار جاری ہے۔

 بحالی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں مظفرآباد میں ڈی ایس ایل (DSL) سروس سمیت ضلع بھمبر اور ضلع میرپور میں اگلے دو دنوں کے اندر انٹرنیٹ مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے جزوی بحالی اور تعلیمی اداروں کا ذکر کیا تھا اور یہ نہیں کہا تھا کہ ایک ساتھ پورے آزاد کشمیر میں سروس بحال ہو رہی ہے، تاہم اب اکثریتی علاقوں کو شامل کر کے سروس بحال کی جا رہی ہے۔ حکومت کے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت کیے جانے والے تمام فیصلوں اور اقدامات میں عوام اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو لازمی حصہ بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے ہیلتھ سیکٹر میں ہونے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی صحت عامہ کے نظام کی بہتری کے لیے متحرک اور فعال انداز میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے صبر و تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تھوڑا وقت دیا جائے، آزاد کشمیر کی عوام کی توقعات سے بڑھ کر نتائج فراہم کیے جائیں گے۔