جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان
Web Desk
12 September 2026
جماعتِ اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے مطالبات کو تسلیم نہ کیے جانے پر 20 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ گوجرانوالہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو خبردار کیا کہ وزیراعظم عوام کے غصے اور موڈ کا اندازہ لگائیں اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کی تو لانگ مارچ کو حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے ملک کے چاروں اطراف سے لاکھوں افراد پر مشتمل عوامی سمندر اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا اور اب فیصلہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہی ہو گا۔ انہوں نے حکومت کے اس مؤقف کو رد کر دیا کہ وہ پٹرول کی قیمتیں کم کرنے میں مجبور ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہی حکومت کے پاس واحد راستہ ہے، بصورتِ دیگر عوام اپنے حقوق کے لیے پورا زور لگائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026