LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

جنگِ ستمبر کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

Web Desk

12 September 2026

ستمبر 1965ء کی جنگ کے عظیم ہیرو اور پاکستان کے اعلٰی ترین عسکری اعزاز ’نشانِ حیدر‘ سے سرفراز میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 61 واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ 6 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے راجہ عزیز بھٹی نے قیامِ پاکستان کے بعد ضلع گجرات کے آبائی گاؤں لدیاں میں سکونت اختیار کی اور 1948ء میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی۔ 1950ء میں پی ایم اے کے پہلے ریگولر کورس سے پاس آؤٹ ہوتے وقت انہیں شمشیرِ اعزازی (Sword of Honor) اور نارمن گولڈ میڈل کا اعزاز ملا۔

1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر عزیز بھٹی نے بی آر بی (BRB) نہر لاہور کے محاذ پر بطور کمپنی کمانڈر اور آبزرور (OP) دشمن کی پیش قدمی کو تنِ تنہا روکے رکھا۔ مسلسل چھ شب و روز بھوکے پیاسے رہ کر انہوں نے بھارتی فورسز اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ 12 ستمبر 1926ء کی صبح بی آر بی نہر پر دشمن کی نقل و حرکت کا جائزہ لیتے ہوئے بھارتی فوج کا ایک گولہ ان کے سینے پر لگا اور وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ مادرِ وطن کے دفاع میں لازوال شجاعت پر انہیں 23 مارچ 1966ء کو نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ برسی کے موقع پر شہید کی مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور پاک افواج سمیت پوری قوم کی جانب سے شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا