جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا
Web Desk
11 September 2026
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرِ صدارت منعقدہ مرکزی قیادت کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کی اندرونی تفصیلات اور لائحہ عمل کی کاپیاں سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا کی اکثریت نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور آئی پی پیز (IPPs) کے خلاف جاری تحریک کو مزید تیز کرتے ہوئے اگلے ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں۔
اجلاس کے اکثریت شرکا نے تجویز دی کہ حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتائج اور حکومتی رویے کو دیکھنے کے بعد لانگ مارچ کی حتمی کال 19 ستمبر کی شام یا 20 ستمبر کی صبح دی جانی چاہیے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ صبح یا شام کے اوقات میں مارچ کی شروعات کرنے سے کارکنان اور عوام کو موسم کی شدید گرمی سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حکومت کے ساتھ اب تک ہونے والی دونوں مذاکراتی نشستوں کی پیش رفت اور تاثرات پر بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف تحریک کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ اگر حکومت نے مذاکرات میں غیر سنجیدگی ظاہر کی تو عوامی تحریک کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔جلاس کے تمام اراکین، بشمول قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر جنجوعہ، پروفیسر ابراہیم، اور جاوید قصوری نے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ اور فیصلے کا پورا اختیار انہیں سونپ دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان گوجرانوالہ میں ہونے والے بڑے عوامی جلسے کے دوران قوم کے سامنے اس آئندہ کے باقاعدہ لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین
13 September 2026
افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ
13 September 2026
یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر
13 September 2026
روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام
13 September 2026
ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
13 September 2026
20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن
13 September 2026
ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
13 September 2026
سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی بھی بلوچستان میں منانے کی اجازت نہیںاختر مینگل
13 September 2026