سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب
Web Desk
11 September 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل (UNSC) کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے مختلف شہروں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں حوثیوں کی جانب سے شہری و اقتصادی اہداف پر کیے گئے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی، خوشحالی اور دفاع کے جائز حق کی مکمل و غیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔
پاکستانی مندوب نے یمن کی نازک صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی پر حوثیوں کے مسلسل حملے اور خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی پائیدار امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں، انسانی امدادی کارکنوں اور سفارتی عملے کی حوثیوں کی جانب سے من مانی حراست کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری اور سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یمن میں جاری انسانی بحران کے خاتمے، امدادی کارروائیوں کی مالی معاونت اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں جامع و پائیدار سیاسی تصفیے کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کریں
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026