گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اختتام
Web Desk
10 September 2026
بلوچستان کے دو اہم اضلاع گوادر اور لسبیلہ میں ‘آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026’ کی شاندار اختتامی تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں اساتذہ، طلبہ اور سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پروگرام مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ اسی طرح لسبیلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور مقامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کامیاب طلبہ کو سرٹیفکیٹس دیے۔
اس انٹرن شپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو جدید ابلاغی مہارتیں (Media Skills) سیکھنے، خبروں اور حقائق کو سائنسی بنیادوں پر جانچنے کا عملی تجربہ حاصل ہوا۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس انٹرن شپ سے نہ صرف ان کا قومی خدمت کا جذبہ بیدار ہوا بلکہ ملکی چیلنجز اور مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کے حل تلاش کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس نوعیت کے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے۔ تقریبات کے اختتام پر معزز مہمانوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ ہو کر ملک بالخصوص بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: پروفیسر عارف ساقی اور بھتیجے پر تشدد، مرکزی ملزم کونین علی گوہر شاہ گرفتار
10 September 2026
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
10 September 2026
پاکستانی بلیو اکانومی میں پیشرفت: سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
10 September 2026
سعودی عرب کی جانب سے ایران کو حوثی باغیوں کو لگام دینے کا پیغام
10 September 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
10 September 2026
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ہاؤسنگ فنانسنگ میں اہم پیش رفت، 351 ارب روپے کے قرضے منظور
10 September 2026
ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا
10 September 2026
برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
10 September 2026