LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا

آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ

Web Desk

10 September 2026

کراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کراچی میں آنکھوں کے امراض کی آگاہی، معائنے اور مفت علاج کے لیے قائم کیے گئے ایک روزہ طبی کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ کیمپ میں گورنر ہاؤس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی آنکھوں کا بروقت معائنہ اور علاج کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بروقت تشخیص سے کئی افراد کو بینائی سے محرومی سے بچایا جا سکتا ہے، اور بینائی کی اصل قدر و قیمت وہی لوگ جانتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں۔ انہوں نے طبی امراض کی روک تھام اور آگاہی کی ایسی تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے مختلف قومی و بین الاقوامی امور پر حکومتِ پاکستان کا موقف بیان کیا: گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرین کے کیمپ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا حق اپنی جگہ، لیکن احتجاج سے عام شہریوں کے لیے پریشانی پیدا نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے عالمی منڈی پر انحصار کرتا ہے، لہذا قیمتوں کے تعین میں بین الاقوامی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سمیت دیگر مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں گورنر سندھ نے انکشاف کیا کہ خطے میں جنگ رکوانے کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے سفارتی سطح پر اہم کوششیں کی جا رہی ہیں، کیونکہ خطے میں امن و استحکام کا قیام ہی پورے عالمی امن کی ضامن ہے۔