لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا
Web Desk
10 September 2026
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ملک میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے متعلقہ حکام سے 15 ستمبر تک مفصل جواب طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف یہ اپیل مقررہ اور قانون کے مطابق بروقت دائر کی گئی ہے؟ جس پر جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ اپیل قانونی مدت کے اندر یعنی بیس دنوں کے اندر دائر کی گئی ہے۔وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سنگل بینچ کی جانب سے عائد کیا گیا ایک لاکھ روپے کا جرمانہ فی الحال جمع نہیں کرایا گیا، کیونکہ جرمانہ ادا کرنا ماتحت بینچ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے استدعا کی کہ اس رقم کی ادائیگی کو اپیل کی سماعت کی شرط نہ بنایا جائے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کوئی ذاتی تنازع نہیں بلکہ پاکستان کے کروڑوں شہریوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ اظہر صدیق نے کہا کہ مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام شہری، بچوں کی تعلیم، کاروباری طبقات اور صنعتی پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکام سے متعلقہ ریکارڈ طلب کر کے لوڈشیڈنگ کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لے اور کیس کو میرٹ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ کرے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
10 September 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
10 September 2026
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ
10 September 2026
مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک
10 September 2026
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
10 September 2026
ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
10 September 2026
سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
10 September 2026
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
10 September 2026